امریکہ نے عمران خان کے سائفر کیس میں بریت پر رد عمل جاری کر دیا

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے عمران خان کی سائفر کیس میں بریت پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سے متعلق معاملات پاکستان کی عدالتوں پر چھوڑتے ہیں، جو الزامات ہیں وہ پاکستان کی عدالتیں اپنے قوانین کے تحت فیصلے کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف ممالک سے متعلق فیصلے کےلیے مناسب حالات اور سیاق و سباق کو مدنظر رکھتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کی بریت سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم پہلے بھی متعدد بار یہ بات واضح کر چکے ہیں کہ عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ پاکستانی عدالتوں کو کرنا ہے۔ آپ نے ایسا دیکھا بھی کہ عدالت نے عمران خآن پر عائد الزامات کو مسترد کردیا۔

Back to top button