فیصل واؤڈا کاتوہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار

سپریم کورٹ کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان پر توہین عدالت کے نوٹس کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واؤڈا نے غیر مشروط معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

سینیٹر فیصل واؤڈا نے شوکاز نوٹس کا جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا تاہم  توہین عدالت کیس میں غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین کرنا نہیں بلکہ مقصدملک کی بہتری تھا۔

سینیٹر فیصل واؤڈا نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی کہ عدالت توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھانے پر تحمل کا مظاہرہ کرے، توہین عدالت کا نوٹس واپس کیا جائے۔ حال ہی میں چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کو اپنی غطلیاں تسلیم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس میں فیئر تنقید کی۔ میرا یقین ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ ریاست کے اہم ستون ہیں۔ میں عدالت کو یقین دلاتا ہوں میرا عمل سپریم کورٹ کی بے توقیری کرنا نہیں تھا۔ انہوں نے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن اور وزیراعظم شہباز شریف کی تقاریر کے ٹرانسکرپٹ بھی عدالت میں پیش کیے۔

Back to top button