ان کا کتاٹومی اور ہمارا کتا”کتا” ہے؟اعظم نذیر کا اپوزیشن کوجواب

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے انتخابات ترمیمی بل پیش کرنے کے اعتراض پر اپوزیشن کوجواب دیا کہ ان کا کتاٹومی اور ہمارا کتا”کتا” ہے؟

 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ہر چیز جائز اور ہماری ہر چیز حرام ہے۔؟انتخابات ترمیمی بل آج پاس کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔اس بل میں کوئی متنازع چیز نہیں ہے۔اگر آج یہ بل پاس ہوسکتا ہے تو اسے پیش کرنے کی اجازت دیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمانی لیڈر علی ظفر ایڈوکیٹ نے برنس ایڈوائزری کونسل میں کہا کہ یہ بل آج پیش نہ کریں کیونکہ یہ ایجنڈے پر نہیں ہے۔یہ وہ مسودہ قانون ہے جو سو سے زائد اجلاسوں میں منظور کیا گیا۔یہ بل کمیٹی میں پاس ہوچکاہے۔اپوزیشن نے اپنے دور حکومت میں 53 بل پونے گھنٹے میں مشترکہ اجلاس میں پاس کروائے تھے۔کیا اپوزیشن کا وہ اقدام درست تھا اور کیا وہ اچھی قانون سازی تھی۔

Back to top button