توہین الیکشن کمیشن کیس،عمران خان،فواد چودھری کونوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری کو نوٹس جاری کردیا۔

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور فواد چودھری  کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی  کوہوگی۔دو سال سے  کیس زیرالتواہے ،گذشتہ سماعت پر فواد چوہدری پیش نہیں ہوسکے تھے۔توہین الیکشن کمیشن،وچیف الیکشن کمشنر کیس میں الیکشن کمیشن بانی پی ٹی آئی  اور فواد چودھری پرفرد جرم عائد کرچکا ہے۔

فواد چوہدری کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں اوپن ٹرائل کی استدعا کی تھی۔ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔

Back to top button