فواد چودھری کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ای سی ایل، پی سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کل فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

فواد چوہدری نے وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کااسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 6جولائی  پی ٹی آئی کا جلسہ ہے اور آج عامر مغل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پاکستان میں آئین اور قانون عملی طور پر معطل ہے،بیچنگ میں سی پیک کی  کانفرنس کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا،ہم نے  ای سی ایل سے نام نکلوانے کے لئے  پٹیشن دائر کی ہے۔

فواد چودھری کاکہنا تھاکہ پورے پاکستان کا معاملہ یہ ہے کہ ہمارے معاشی حقوق سلب ہیں۔ہمارے آئینی حقوق بھی سلب ہیں جب چاہے جس کو چاہیں گرفتار کر لیں،اس وقت پاکستان میں جنگل کا قانون لگ رہا ہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی پر اعتراض اٹھانے پر نیاز اللہ نیازی کو سلام پیش کرتا ہوں اور شکریہ ادا کرتا ہوں،یہ  کام پی ٹی آئی کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔

Back to top button