پی ٹی آئی نے اسلام آباد جلسے کیلئے کارکنوں کو کال دیدی

تحریک انصاف نے 6جولائی کو اسلام آباد جلسے کیلئے کارکنوں کو شرکت کیلئے کال دیدی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے کارکنان کی بڑی تعداد جلسے میں شرکت کیلئے اسلام آباد جائے گی۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب شوکت بسرا نے کہا کہ بہت عرصے بعد پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ملی ہے۔جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا،

پنجاب بھر سے کارکنان جلسے میں شرکت کی تیاری کریں۔یہ جلسہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پانی کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر تحریک انصاف کو 6جولائی کو ترنول میں جلسے کی اجازت ملی ہے۔

Back to top button