مظفر آباد: شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد

مظفر آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے گرفتار شاعر احمد فرہاد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احمد فرہاد کی اہلیہ نے کہا کہ درخواست ضمانت مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔ پیر کو عدالت نے پولیس نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر احمد فرہاد کو عدالت میں پیش کرکے مزید ریمانڈ کی استدعا کی جس پر سیشن کورٹ نے 10جون تک ریمانڈ میں توسیع کردی تھی۔