آپریشن عزم استحکام پرآل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے بیرون ملک سے وطن واپسی پر آپریشن عزم استحکام کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف عزم استحکام آپریشن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے ۔مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کااعلان ہوگا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں آپریشن عزم استحکام کی منظوری دی گئی تھی ۔

تحریک انصاف کی جانب سے آپریشن عزم استحکام کی سختی سے مخالفت کی جارہی ہے ۔

دوسری جانب جمیعت علما اسلام کی جانب سے بھی آپریشن کی مخالفت کی جارہی ہے۔

Back to top button