کرکٹ کی بہتری کیلئے بورڈ کا سابق کرکٹرز سے رابطہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے سابق کرکٹرز سے رابطے شروع کردیئے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نےسابق سٹار کرکٹرز کو مینٹور بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی سی ب نےشعیب اختر، شعیب ملک، وقار یونس ،معین خان ،انضمام الحق، مشتاق احمد اور مصباح الحق،ثقلین مشتاق، یونس خان ،کامران اکمل سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بھی پی سی بی کا رابطہ کرلیا۔

پی سی بی کی سابق کرکٹرز سے کھیل کی بہتری کیلئے مشاورت جاری،پی سی بی پانچ سابق کھلاڑیوں کو مینٹور بنا سکتا ہے۔

مینٹور کا فیصلہ چئیرمین پی سی بی بورڈ آف گورنرز سے مشاورت کے بعد کرینگے۔

Back to top button