برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔لیبر پارٹی 650میں سے 450سیٹیں جیت سکتی ہے۔

1945کے بعد برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار جولائی میں انتخابات کا انعقاد کیاگیاہے۔ ووٹنگ کاعمل پرسکون انداز میں جاری ہے۔

وزیر اعظم رشی سونک، لیبر لیڈر سر کئیر اسٹارمر، لب ڈیم کے لیڈر سر ایڈ ڈیوی و دیگر رہنماؤں کی جانب سے ووٹ کاسٹ کیاگیا۔ووٹنگ رات10بجے تک جاری رہے گی ۔

رپورٹس کے مطابق نئی حلقہ بندیوں سے انگلینڈ کی10نشستوں میں اضافہ ہوا۔پارلیمانی حلقوں میں اب سیٹوں کی تعداد 543ہو چکی ہے۔

ویلز کی نشستیں 8سےکم ہو کر 32رہ گئی ہیں۔جبکہ سکاٹ لینڈ کی نشستیں 59سے 57رہ گئی ہیں ۔ناردرن آئر لینڈ کی نشستیں18برقرار رہیں۔

Back to top button