ایف بی آر کی تاجر ایپ میں 23 ہزار سے زائد تاجر رجسٹرڈ ہوگئے

ایف بی آر کی تاجر دوست ایپ میں تاجروں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ تین جون تک 23 ہزار 497 تاجروں نے رجسٹریشن کروالی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق 3 جون تک تاجر دوست ایپ میں 23 ہزار 497 تاجر رجسٹر ہوئے ہیں، سب سے زیادہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے  ایپ میں رجسٹریشن کروائی جن کی تعداد 7 ہزار 297 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب کراچی سے 5 ہزار 599، راولپنڈی سے 3 ہزار67 تاجر رجسٹر ہوئے جب کہ اسلام آباد سے 2 ہزار 153، پشاور سے 2 ہزار37، کوئٹہ سے ایک ہزار 317 اور دیگر شہروں سے 2027 تاجر رجسٹر ہوئے۔

Back to top button