اقتدار میں آنے کے بعد غزہ جنگ رکوا دوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے وہ اقتدار سنبھالیں گے وہ فوری طور پر غزہ میں جاری جنگ کو رکوادیں گے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ یقین دہانی اس وقت کرائی جب ان کی ملاقات معروف سابق مکس مارشل آرٹ فائٹر خبیب نرماگومیڈوف سے ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ نے  خبیب نرماگومیڈوف کو یقین دلایا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد غزہ میں جاری جنگ رکوادیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی خبیب نرماگومیڈوف سے ایک ملاقات ہوئی جس میں خبیب نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت سے متعلق بات کی ۔ ڈونلڈ ٹرمپ خبیب کو یقین دہانی کرائی کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہوگئے تو غزہ میں جاری جنگ رکوا دیں گے۔

ٹرمپ نے نیوجرسی کے شہر نیوآرک میں پروڈینشل سینٹر میں منعقدہ یو ایف سی 302 ایونٹ میں شرکت کی، جہاں ان کی ملاقات سابق یو ایف سی لائٹ ویٹ چیمپئن سے ہوئی اور دونوں شخصیات کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔

خبیب نرماگومیڈوف نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا وہ جانتے ہیں آپ فلسطین جنگ رکوادیں گے، جس پر سابق امریکی صدر نے انہیں جواب دیا اقتدار میں آنے کے بعد وہ یہ جنگ رکوادیں گے۔

Back to top button