بھارت انتخابات: اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ خالصہ کو برتری حاصل

بھارت میں انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، سامنے آنے والے نتائج کے مطابق اندرا گاندھی کے قاتل کے بیٹے سربجیت سنگھ کو فریدکوٹ کی نشست پر 48 ہزار ووٹوں سے سبقت حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وزیر لالوپرسادکی بیٹی میسا بھارتی کی پلتی پترا میں 26 ہزار سے زائد ووٹوں سے سبقت ہے۔

راجشریا جنتا دال (آر جے ڈی) کی امیدوار لالوپرساد کی بیٹی میسا بھارتی کی پلتی پترا میں بی جے پی کے امیدوار پر 26 ہزار سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہے جب کہ کانگریس رہنما راہول گاندھی بڑے مارجن سے ویاناڈ اور رائے بریلی میں آگے ہیں۔ راہول گاندھی کو ویاناڈ میں 2 لاکھ اور رائے بریلی میں ایک لاکھ سے زائد ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔

Back to top button