شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں علی الصبح اڈیالہ جیل سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا ہے۔۔
ذرئع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
انسداد دہشت گردی عدالت : عمران خان کی بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرانے کی درخواست مسترد
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، پولیس جیل میں 9 مئی سے متعلق مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کرچکی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کریں گے، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔