انسداد دہشت گردی عدالت : عمران خان کی بیٹوں سے ہر ہفتے بات کرانے کی درخواست مسترد

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی بیٹوں سے ہفتہ میں ایک دفعہ بات کروانے کےلیے دائر درخواست مسترد کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کی درخواست پر سماعت کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

درخواست پر جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں ہے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے۔

عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی روشنی میں عمران خان کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کردی۔

Back to top button