ڈی آئی خان : پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 11 افراد شہید

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں پولیس چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش کار بم دھماکا سے 11 افراد شہید، متعدد زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی، جس کے نتیجے میں انتہائی شدید دھماکا ہوا، واقعے کی تصدیق ابتدائی طور پر ریسکیو 1122 اور پولیس ذرائع نے کی ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں مجموعی طور پر 11 افراد شہید ہوئے،جن میں 6 پولیس اہلکار،2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک 2 سالہ بچہ بھی شامل ہیں،پولیس اور کسٹمز اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں.
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کےبعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے،جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے،واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی وفاقی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں انسدادِ سمگلنگ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایاگیا، تاہم حملے کی ذمہ داری اور اس میں ملوث عناصر سے متعلق حتمی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
