اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کےلیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے: رانا ثنا اللہ

 

 

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کےلیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پالیسی فیصلہ ہے کہ کسی کو احتجاج کےلیے اسلام آباد میں داخل نہیں ہونےدیا جائے گا،پی ٹی آئی کو پیغام دیا ہےکہ طاقت کا استعمال کیاگیا تو 9 مئی کےبعد جتنی سہولتیں ملی ہیں، وہ سب ختم کردی جائیں گی۔

سہیل آفریدی انتظامی طور پر فارغ، اب سیاسی طور پر بھی ہوچکے: عطا تارڑ

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ معطل کرنے کے فیصلے پر ردعمل میں کہاکہ یہ بزدل لوگ ہیں،اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔

عطا تارڑ نے تحریک انصاف کو چیلنج کرتےہوئے کہاکہ ہمت ہےتو آؤ نا،کرو لانگ مارچ،دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے، خیبرپختونخوا حکومت افغان طالبان اور ٹی ٹی پی کی سہولت کاری کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف ٹی ٹی پی کی بی ٹیم اور ٹی ٹی اے کی سی ٹیم ہے،سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم اور کالعدم جماعت کے کمانڈر زیادہ لگتےہیں، غیر قانونی مائننگ سے دہشت گردوں کو فنڈنگ کی جاتی ہے،پھر یہ خود کو سیاسی لوگ کہتے ہیں،کیا یہ سیاسی لوگ ہیں؟

 

 

 

Back to top button