فیلڈ مارشل کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم

 

 

 

 

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی وزیرِ دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں دفاعی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی ہونے والی ملاقات میں باہمی امور سمیت مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے دوران مکہ دفاعی تعاون معاہدے میں شامل ممالک کے سربراہانِ افواج کے اجلاس کے نتائج کو سراہاگیا،دونوں رہنماؤں نے مکہ مکرمہ اور سعودی عرب میں شہری و اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانےوالے حملوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سعودی اور پاکستانی قیادت نے مکہ دفاعی تعاون معاہدے کےتحت ایسے حملوں کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کےلیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس ملاقات میں سعودی وزیر مملکت،رکن مجلسِ وزرا اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے انٹیلی جنس امور کے مشیر ہشام بن عبدالعزیز بن سیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

 امریکی و ایرانی قیادت کو اسلام آباد لانا تاریخی سفارتی کامیابی ہے،شہبازشریف

دریں اثنا شہزادہ خالد بن سلمان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایاکہ ملاقات کے دوران معاہدہ مکہ برائے مشترکہ دفاع سے متعلق ممالک کے چیفس آف سٹاف اجلاس کے نتائج کو سراہاگیا اور اس حوالے سے ہونےوالی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نےکہا کہ دونوں ممالک اس معاہدے کے دائرہ کار میں تعاون اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے حملوں کا مقابلہ کرنے کےلیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 

Back to top button