صدر ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی: امریکی اخبار

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی 7 روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے مشیروں سے کہا ہےکہ نومبر کے مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری شروع ہوسکتی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ صدر ٹرمپ کو اس بات پر یقین نہیں کہ تہران امریکی مطالبات تسلیم کرےگا تاہم امریکی حکام کےمطابق مستقبل میں صدر ٹرمپ کا مؤقف تبدیل بھی ہوسکتاہے جب کہ ممکنہ دوبارہ حملوں کی نوعیت اور شدت بھی واضح نہیں ہے۔
اخبار کے مطابق ایران کی تجویز میں آبنائےہرمز دوبارہ کھولنے اور جوہری مذاکرات بحال کرنے کے بدلے امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنےکی بات شامل تھی۔
ایران کی مدد کرنےپرٹرمپ نے چینی صدرکوتحفظات سےآگاہ کردیا
واضح رہےکہ اس سے پہلے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے جنگ بندی کی پیشکش کی تھی۔
