وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

وزیر اعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ کوئٹہ آمد پر گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل اور وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف کوئٹہ میں بلوچستان کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور صوبائی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف وفاقی اور بلوچستان حکومتوں کی طرف سے بلوچستان کے کسانوں کی ترقی اور خوش حالی کےلیے ایک بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم بلوچستان کے ارکان صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے کراچی کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔
