جسٹس طارق محمود کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ریفرنس اور بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فل کورٹ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کریں گے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے بینچ تشکیل دے دیا۔ جسٹس طارق محمود جہانگیری کے علاوہ تمام ججز فل کورٹ بینچ  کا حصہ ہوں گے،اجلاس میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کے خلاف ریفرنس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پر تشہیر کے معاملےپرغور ہوگا۔

یادرہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

Back to top button