لاہور ہائی کورٹ:  پرویز الٰہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جاتے ہوئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر روک لیا گیا

عدالت عالیہ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی، بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کیا۔

یاد  رہے کہ مختلف مقدمات میں نامزد ہونے کی وجہ سے چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر  افراد کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے تھے۔

Back to top button