انتخابات میں مودی  کو بڑااپ سیٹ،بھارتی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی

بھارت میں ا نتخابات میں ابتدائی رجحانات میں مودی کی جماعت بی جے پی کے لیے بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد بھارتی اسٹاک مارکیٹ بھی کریش کرگئی۔

بھارت میں مودی کے مینڈیٹ میں کمی کے رجحان کے بعد اسٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ہے جس میں 4 سالوں کے دوران سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ای انڈیکس 4378 پوائنٹس کے بعد 72 ہزار 76 پوائنٹس پر آگیا ہے۔اس کے علاوہ سرکاری بینکوں،انفراسٹرکچر اورکیپٹل گڈز فرموں کے حصص میں گراوٹ دیکھی گئی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ بھارتی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں کم ہوکر 83.14 ہوگئی ہے۔

Back to top button