یوسف پٹھان نے بی جے پی اور کانگریس کو شکست دیدی

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں پہلی بار حصہ لینے والے سابق کرکٹر یوسف پٹھان نے کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرلی ۔
لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد آج ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

متنازع ٹوئٹ: عمران خان کا شامل تفتیش ہونے سے ایک بار پھر انکار

بھارتی میڈیا کے مطابق سیاسی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی جانب سے مغربی بنگال سے بہرام پور کی نشست پر الیکشن لڑنے والے سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے کانگریس کے ادھیررنجن چوہدری کو بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق یوسف پٹھان نے4لاکھ 23 ہزار 451 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف کانگریس کے رکن ادھیر رنجن چوہدری کو 3 لاکھ 59 ہزار 367 ووٹ ملے۔اس کے علاوہ بی جے پی امیدوار ڈاکٹر نرمل کمار ساہا کو 3 لاکھ 23 ہزار 685 ووٹ ملے۔

Back to top button