آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماحولیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ماحولیات کا دن منایا جارہا ہے، ماحولیات کا دن منانے کا مقصد ماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمے سے متعلق شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔

پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے، گزشتہ برس ملک میں آنے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، یہ سیلاب قدرتی آفت نہیں بنی نوع انسان کی جانب سے آلودگی پھیلانے کے سبب آیا۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی زیر قیادت اور سنہ 1973 سے ہر سال 5 جون کو منایا جاتا ہے۔ “صرف ایک زمین” سنہ 1972 میں سویڈن کے دارلحکومت اسٹاک ہوم میں منعقد ہونے والی انسانی ماحولیات پر اقوام متحدہ کی پہلی کانفرنس کا نعرہ تھا۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے اولین 10 ممالک میں شامل ہے، موسمیاتی تبدیلیویں کے باعث موسم گرما میں ہیٹ ویو ناقابل برداشت تو موسم سرما میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، موسمیاتی تبدیلیاں خطے میں کبھی خشک سالی تو کبھی تباہ کن سیلاب کا سبب بھی بن رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کے جی ڈی پی کا 23 فیصد حصہ زراعت پر انحصار کرتا ہے، موسمم کی شدت فصلوں کی پیداوار پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

موسمیاتی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے تو جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور پانی کے ضیاع کو روکنا ہوگا بلکہ پلاسٹک سمیت آلودگی پھیلانے والے دیگر عوال کا تدارک بھی کرنا ہوگا۔

Back to top button