عمران خان چار سال وزیر اعظم رہے لیکن حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کھول کر نہیں دیکھی: عرفان صدیقی

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ  عمرا خان چار سال وزیر اعظم رہے لیکن حمودالرحمٰن کمیشن رپورٹ کھول کر نہ دیکھی، آج وہ بدنیتی کی بنیاد پر حمودالرحمٰن کمیشن کا معاملہ اُٹھا رہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی خود کو شیخ مجیب الحمٰن اور آرمی چیف کو یحییٰ خان کہہ رہے ہیں، اگر ایسا ہے تو بتائیں کہ آج کی مکتی باہنی کون ہے؟

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا سیاسی کردار یہ تھا کہ فوج سیاست میں نہ آئے لیکن کہ پی ٹی آئی فوج کو سیاست میں گھسیٹنے کی سیاست کررہی ہے۔

Back to top button