بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے والی بی جے پی کو ایودھیا میں شرم ناک شکست

بھارت میں ہونے والے لوک سبھا کے عام انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کو ایودھیا میں بھی شرم ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بھارت کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کے باوجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امیدوار کو انتخابات میں شرم ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فیض آباد کے حلقے سے بی جے پی کے للو سنگھ کو سماج وادی پارٹی کے اودھیش پرساد نے 56 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی اہم رہنما اور نریندر مودی کی کابینہ  کی وزیر سمرتی ایرانی کو امیٹھی میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سمرتی ایرانی کو کانگریس کے امیدوار کشوری لعل شرما نے 3 لاکھ 72 ہزار ووٹوں سے شکست دی۔

Back to top button