نیٹ میٹرنگ ختم، سولر سسٹم پر فکسڈ چارجز عائد کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم  محمد شہباز شریف نے سولر بجلی کی خریداری اور فروخت کے دو الگ نرخ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ حکومت نے سولر سسٹم پر موجودہ نیٹ میٹرنگ سسٹم ختم کرنے کا  بھی فیصلہ کرلیا ہے، سولر سسٹم نصب کرنے والے صارفین پر ماہانہ فکسڈ چارجز عائد کرنے، نیٹ میٹرنگ ریگولیشن میں ترمیم اور الگ ٹیرف کیٹیگری متعارف کرانےکا فیصلہ بھی کیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کے ساتھ 600 میگا واٹ کا سولر پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو سعودی عرب کی بغیر بڈنگ بین الحکومتی بنیادوں پر لگایا جائے گا۔

Back to top button