نیب ترامیم کیس: عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش

نیب ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کردیا گیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس امین الدین، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ مقدمے کی سماعت کررہا ہے۔

نیب ترامیم کیس: عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش

سپریم کورٹ میں سماعت کے آغاز پر وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ میں نے اپنی تحریری معروضات تیار کرلی ہیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ آپ اپنی معروضات عدالت میں جمع کروا دیں، کیا آپ فیصلے کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ فاروق نائیک نے بتایا کہ میں جسٹس منصور علی شاہ کے نوٹ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔

یاد رہے کہ 30 مئی کو سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ مجھے قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے۔

Back to top button