وسطی سوڈان میں نیم فوجی دستوں کا حملہ، 150 افراد جاں بحق

سوڈان کی آرمی کے ترجمان کے مطابق نیم فوجی دستے ریپڈ ریسپانس فورس نے وسطی سوڈان کے گاؤں پر حملہ کیا جس میں 35 بچوں سمیت 150 افراد مارے جانے کا خدشہ ہے۔

سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان نے اعلان کیا کہ آر ایس ایف کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سرگودھا میں عمر ایوب کو انسداد دہشت گردی کی عدالت جانے سے روک دیا گیا

 

خیال رہے کہ آر ایس ایف کی جانب سے فوجی پوزیشنوں سمیت مختلف دیہات پر کیے گئے تازہ حملوں میں یہ سب سے بڑا حملہ تھا، آر ایس ایف نے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں نیم فوجی گروپ آر ایس ایف گزشتہ 13 ماہ سے ملک کا کنٹرول حاصل کرنے کےلیے لڑرہا ہے۔

Back to top button