سرگودھا میں عمر ایوب کو انسداد دہشت گردی کی عدالت جانے سے روک دیا گیا

جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی عمر ایوب اور بابر اعوان کو سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جانے سے روک دیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

سیکورٹی فورسز نے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کو پکڑ لیا

 

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا کہ ہمیں عدالت میں جانے سے روکنا غیر آئینی عمل ہے،  ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز نہیں، ہم آج ہر صورت عدالت جائیں گے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایشوز ہیں جس کی وجہ سے انہیں عدالت نہیں جانے دیا جارہا۔

Back to top button