غیر ملکیوں کو 50 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف

وفاقی وزارت داخلہ کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں نے 53 ہزار سے زائد مشکوک قومی شناختی کارڈز بنا رکھے ہیں۔

یہ انکشاف ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائی کے دوران ہوا۔ تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے جعلی شناختی کارڈز پر خیبر پختونخوا میں 595 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں سے ساڑھے 7 ہزار جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کے خلاف کیسز تیار کرلیے گئے ہیں اور ان کی موبائل فون سم بلاک کرنے اور ان کی جائیدادوں اور کاروبار کی نشاندہی کرکے انہیں واپس بھجوانے سمیت ان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

9 مئی جلاؤ گھیراؤ  کیس میں شہریار آفریدی بھی بری ہوگئے

 

اسی طرح تحقیقات میں غیر ملکیوں کے نام پر 349 بے نامی جائیدادوں اور کاروبار کا بھی انکشاف ہوا ہے جنہیں تفتیش کےلیے ایف بی آر کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ نے خیبر ختونخوا اور بلوچستان میں افغانوں کے نام پر 2343 مشکوک بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں۔

Back to top button