کور کمیٹی کی عمران خان کو فراہمی انصاف میں تاخیر کی مذمت

پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ،بانی چیئرمین عمران خان کو فراہمئ انصاف میں تاخیر کی شدید مذمت کی گئی۔

کور کمیٹی نے بانی چیئرمین  ان کی اہلیہ کے خلاف عدّت کیس کی نئی عدالت میں منتقلی بھی کلیتاً مسترد کردی۔

کور کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق بانی چیئرمین  اور ان کی اہلیہ فوری رہائی کے مستحق ہیں، انصاف کی فراہمی کے عمل کو سست روی کا شکار کرکے صریح ناانصافی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔عدّت کیس کے ٹرائل کی تکمیل پر اسے نئی عدالت منتقل کرنا سراسرا غیرآئینی، غیرقانونی اور منصفانہ ٹرائل کے ساتھ ایک سنگین مذاق ہے جسے کلیتاً مسترد کرتے ہیں۔عدلیہ لاقانونیّت اور سیاسی انتقام کے مکروہ سلسلے کو کندھا فراہم کرنے کے بجائے آئین و انصاف کے ساتھ کھڑی ہو اور بانی چیئرمین ، ان کی اہلیہ اور تمام سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا رہا کرے۔

کور کمیٹی نے بشریٰ بی بی کی شکایات کے باوجود بااعتبار انداز میں خصوصاً شوکت خانم اسپتال سے ان کے ٹیسٹس سے گریز کی شدید مذمت کی ۔

دیہی مراکز  صحت میں ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ

 

کور کمیٹی کےاعلامیہ کے مطابق تمام تر خدشات اور تحفظّات کے باوجود شوکت خانم کی بجائے پمز سے بشریٰ بی بی کے ٹیسٹس کروائے گئے اور رپورٹس بوجوہ چھپائی جارہی ہیں یا فراہم نہیں کی جارہیں۔جیل انتظامیہ اور مینڈیٹ چور سرکار بشریٰ بی بی کی صحت سے کھلواڑ بند کریں اور ان کی میڈیکل رپورٹس بلاتاخیر فراہم کریں۔

کورکمیٹی نے انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریوں کے عمل کو بھی کلیتاً مسترد کردیا۔

کور  کمیٹی کےمطابق انتخابی ٹربیونلز کیلئے ریٹائرڈ ججز کی تقرریاں یکسر غیرآئینی، غیرقانونی اور انتخابی عذرداریوں پر انصاف پر مبنی فیصلوں کے پورے عمل کی تباہی کی بنیاد ہیں۔

Back to top button