دیہی مراکز  صحت میں ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے دیہی مراکز صحت میں تعینات ڈاکٹرز کو سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب میں ہر شہری کو صحت کی عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے بڑے منصوبے کا آغاز ہوگیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیرصدارت صحت عامہ پر خصوصی پلان پرتین گھنٹے طویل جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعلی پنجاب نے مارچ 2025 تک صوبے کے تمام بنیادی اور دیہی مراکز صحت میںعالمی معیار کے مطابق خدمات کی فراہمی کا ٹاسک دے دیا۔

وزیراعلی مریم نواز نےجون2025 تک پنجاب کے تمام بڑے ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلی نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کی تعمیر جلد ازجلد شروع کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

اجلاس میں بھکر میں قطری ہسپتال میں کینسر ہسپتال اور راجن پور میں بڑا ہسپتال قائم کرنے کی تجویز پربھی اتفاق ہوا۔

سندھ کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

 

وزیراعلیٰ نے ہدایت کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل کرکے فعال بنایاجائے۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایاگیا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کینسر ہسپتال کے پہلے مرحلے میں بستروں کی تعداد 100 سے بڑھا 150 کردی گئی۔

مریضوں کے لواحقین کی سہولیات اور قیام کے لئے سرائے، سولر شیڈ پارکنگ اور ریستوران بھی مہیا ہوں گے۔

 مریم نواز کاکہنا تھاکہ  منصوبوں کا معیار مثالی ہونا چاہیے، کوئی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی،پنجاب کی ہر تحصیل میں فیلڈ ہسپتال کی سہولت فراہم ہونی چاہیے۔

Back to top button