9 مئی کے ذمہ داروں کو سزا دلانے کےلیے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

پنجاب اسمبلی میں استحکام پاکستان پارٹی کے رکن شعیب صدیقی نے سانحہ 9 مئی 2023 کے کرداروں کوسزا دلانے کےلیے قرار داد جمع کرادی۔

صحافی عمران ریاض کو حج پر جاتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا

 

رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی نے قرارداد میں 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ، منصوبہ سازوں اور ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے قرارداد میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات اور شہداء  کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والےکسی رعایت کے مستحق نہیں، سانحہ 9 مئی الم ناک، افسوس ناک، دل خراش، نا قابل فراموش اور سیاہ ترین باب ہے۔

Back to top button