معروف میزبان ندا یاسر حج کےلیے روانہ ہوگئیں

معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر حج کی ادائی کےلیے سعودی عرب روانہ ہوگئیں۔

میزبان ندا یاسر نے سوشل میڈیا پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہیں عبایہ میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔ ندا اپنی پوسٹ میں مداحوں سےکہا کہ میں حج کےلیے روانہ ہورہی ہوں، سب مجھے اپنی دعاؤں میں لازمی یاد رکھیں۔ انہوں  نے مزید کہا کہ اس مبارک موقع پر میرا کہا سنا سب معاف کیجیے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کا خواتین کے شناختی کارڈ پر والد کے نام کےلیے قواعد میں ترمیم کا حکم

 

یاد رہے کہ میزبان ندا یاسر اپنی زندگی میں پہلی بار حج  کی سعادت حاصل کررہی ہیں، وہ اس سے قبل عمرے کی سعادت بھی حاصل کرچکی ہیں۔

Back to top button