لکی مروت،سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی مواد سے ٹکرا گی،کیپٹن سمیت 7جوان شہید

ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک پر نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور 6 دیگر اہلکار شہید ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سڑک پر نصب دیسی ساختہ دھماکہ خیز مواد سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں کیپٹن محمد فراز الیاس اور 6 دیگر اہلکار شہید ہوگئے، 26 سالہ کیپٹن محمد فراز الیاس قصور کے رہائشی تھے۔

فافن نے پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی کے 100 دن پر رپورٹ جاری کردی

 

ترجمان پاک فوج کے مطابق  شہید ہونے والے مٹی کے چھ دیگر سپوتوں میں سکردو کے 50 سالہ صوبیدار میجر محمد نذیر، گھانچے کے 34 سالہ لانس نائیک محمد انور، غذر کے 36 سالہ لانس نائیک حسین علی، ملتان کے 33 سالہ سپاہی اسد اللہ، گلگت کے 27 سالہ سپاہی منظور حسین اور راولپنڈی کے 31 سالہ سپاہی راشد محمود شامل ہیں، علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

 ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Back to top button