فافن نے پاکستان کی 16 ویں قومی اسمبلی کے 100 دن پر رپورٹ جاری کردی

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی کے 100 دن پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف دو اجلاسوں میں شرکت کی۔

عمران خان پر مقدمات درج کرنے کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست سماعت کےلیے مقرر

 

فافن کی رپورٹ کے مطابق  پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی،

فافن کی رپورٹ کے مطابق ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے، مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کیے۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے 84 فیصد کارروائی کی صدارت کی۔ جب کہ پوائنٹس آف آرڈر نے پلینری کے 30 فیصد وقت کا استعمال کیا۔

Back to top button