وزیر اعلیٰ پنجاب کا چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ چائلڈ لیبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پنجاب میں برداشت نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج بچوں کو استحصال سے بچانے اور ان کے تعلیم کے حق اور مزدوری سے پاک بچپن کو یقینی بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں سے مشقت لینا مجرمانہ فعل ہے۔ چائلڈ لیبر سماجی و معاشی مسئلہ ہے۔ بچوں کے معصوم ہاتھوں میں اوزار نہیں قلم ہونا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے وہ اسے  پنجاب میں برداشت نہیں کریں گی۔ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ہم مل کر چائلڈ لیبر فری پنجاب بنا سکتے ہیں۔

Back to top button