محرم الحرام،پنجاب میں پاک فوج،رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور پاک رینجرز کی خدمات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق صوبہ بھر کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی 160 کمپنیوں کی خدمات مانگ لیں۔محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج اور رینجرز کی کمپنیوں کےلیے خط لکھ دیا۔

مہنگائی کی ماری عوام کیلئے بری خبر،بجلی پھر مہنگی

 ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں پاک رینجرز کی 81 اور پاک فوج کی 79 کمپنیاں خدمات انجام دیں گی ۔پاک رینجرز اور آرمی ھے دستے یکم سے دس محرم تک خدمات انجام دیں گے۔پاک رینجرز اور آرمی کے دستوں کو ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں استعمال کیا جائے گا۔محکمہ داخلہ پنجاب نے سراغ رساں کتوں کی بھی خدمات حاصل کریں گے۔تمام اضلاع میں جلوسںوں اور مجالس سے قبل سراغ رساں کتوں میٹل ڈیٹیکٹر سے سیکیورٹی کلیئرنس دی جائے گی۔

واپڈا اور سوئی گیس کے محکموں کو جلوس کے راستوں سے تاروں اورگیس لیکج کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

Back to top button