مہنگائی کی ماری عوام کیلئے بری خبر،بجلی پھر مہنگی

مہنگائی کی ماری عوام کیلئے بری خبر،حکومت نے بجلی ایک بار پھر مہنگی کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی،قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز بجلی کی قیمت میں 5روپے سے زائد فی یونٹ اضافہ کیاگیا ہے ۔

مہنگائی کی ماری عوام کیلئے بری خبر،بجلی پھر مہنگی

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف کتنا ہوگا ؟کتنے یونٹ استعمال کرنے پر کتنا بل آئے گا ۔تفصیلات سامنے آ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ نےگھریلو صارفین کے لیےبجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57 روپے63 پیسے تک بڑھ جائے گا۔ایڈجسٹمنٹس،ٹیکسزملاکر فی یونٹ بجلی کازیادہ سےزیادہ ٹیرف 65روپےسے تجاوزکرجائےگا۔

وفاقی کابینہ نےبجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا۔نان پرویکٹڈ گھریلو صارفین کا ماہانہ ایک سے100 یونٹ تک کا ٹیرف7.11روپے اضافے سے23.59 روپے ہوجائے گا۔ماہانہ101سے200 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوجائے گا۔ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے ہوجائے گا۔ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوجائے گا۔

Back to top button