اے پی سی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے،عطا تارڑ

وزیراطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہے کہ اے پی سی بلانے کیلئے اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے،پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دیں گے۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کاپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ  وزیراعظم کل تاجکستان اور ازبکستان کا کامیاب دورہ کرکے واپس ہیں۔تاجکستان اور پاکستان کے لوگ تجارت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔دورے میں کراچی پورٹ کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی۔تجارت کو فروغ دینے کیلئے روٹس کے حوالے بات ہوئی۔آنے والے دنوں میں روس کے ساتھ بھی تجارتی معاہدے ہوں گے۔بیلا روس، ازبکستان کے صدر سے ملاقات ہوئی ۔ریل لنک اور روڈ لنک کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔بہت سے وفود آنے والے دنوں میں پاکستان آئیں گے۔

فواد چوہدری کا سب کچھ یہاں ہے واپس کیوں نہیں آئیں گے؟ جسٹس عامر فاروق

عطا تارڑ نے کہا کہ تاجکستان میں اعلیٰ سطح سٹریٹیجک معاہدے پر دستخط ہوئے۔فلسطین کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم میں وزیراعظم نے دوٹوک موقف اپنایا۔وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف نسل کشی کررہا ہے بلکہ جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔وزیراعظم نے واضح طور پر کہا کہ اسرائیل کو جواب دہ کرایا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 1967 سے پہلے کی حیثیت میں القدس فلسطین کا دارلخلافہ ہو۔

 وزیراطلاعات نے کہا کہ  اے پی سی کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے بیان دیا ہے خدا کرے وہ اپنی بات پر قائم رہیں۔پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیز کو دعوت دی جائے گی ۔کچھ پارٹیز سے مشاورت ہوئی ہے کچھ سے مشاورت کی جائے گی۔

Back to top button