نواز شریف کا پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کی تنظیم سازی کا فیصلہ کرلیا۔ نواز شریف کے ملک گیر دوروں کےلیے شیڈول کی تیاری شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ خان، نوازشریف کے دوروں کا شیڈول تیار کریں گے۔ اس سلسلے میں رانا ثنا اللہ نے پارٹی کے ضلعی صدور سے رابطے تیز کردیے ہیں، پارٹی کے ضلعی صدور نواز شریف کے دوروں کے حوالے سے تجاویز دیں گے۔

فضل الرحمان،شاہد خاقان ملاقات،سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

ذرائع کے مطابق ملک بھر سے صوبائی قیادت کو جولائی کے دوسرے ہفتہ میں ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ بلایا جائے گا، دوروں کا شیڈول فائنل ہونے کے بعد صدر ن لیگ تنظیم سازی کےلیے مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔نواز شریف کی جانب سے پارٹی میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

Back to top button