لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہو رہا ہے: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے عمران خان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہو رہا ہے، ان کا رویہ غیر سیاسی ہے تاہم ان کے دل میں کوئی ہمدردانہ گنجائش پیداہو رہی ہے۔

لگتا ہے عمران خان کا موسم تبدیل ہو رہا ہے: خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ ملٹری اسٹیبلشمٹ سے مذاکرات تحریک انصاف کی خواہش ہے، اسٹیبلشمٹ ہی ہمیشہ تحریک انصاف کی کفیل رہی ہے، تحریک انصاف کو مذاکرات کی حکومتی پیش کش اب بھی برقرار ہے۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سیاسی نہیں بلکہ قومی معاملہ ہے، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ خیبر پختو نخوا حکومت آپریشن ’ عزم استحکام ‘ کی حمایت کرےگی۔

Back to top button