دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کرنا، چائلڈ لیبر سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس کے خاتمے کےلیے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

چائلڈ لیبر ڈے یعنی بچوں سے مشقت نہ لینے کا دن منانے کا آغاز 1974 سے ہوا تھا۔ اس دن سے عوام  میں بچوں کے حقوق کے متعلق شعور بیدار کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے 170 ممالک میں ہر سال 12 جون کو بچوں سے مشقت کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے، اس دن کا اہتمام اقوام متحدہ اور اس کے ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ایمرجنسی فنڈز کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

نان فائلرز ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے تو ان سے اضافی لیوی وصول کی جائے گی، وزیر مملکت برائے خزانہ

 

بدقسمتی پاکستان میں مؤثر قانون سازی اور کارروائی نہ ہونے کے باعث ملک بھر میں چائلڈ لیبر کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے، جب کہ پنجاب میں چائلڈ لیبر کی شرح 14 فیصد کے قریب ہے.

Back to top button