اسلام آباد ہائی کورٹ نے میڈیا کو عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹی فکیشن کے خلاف درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے میڈیا کو عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق میڈیا سپریم کورٹ کے فیصلے کی گائیڈ لائنز کے مطابق رپورٹنگ کرسکتا ہے۔

نان فائلرز مکان اور گاڑی نہیں خرید سکیں گے، حکومت نان فائلرز کے خلاف صف آراء

 

عدالت عالیہ نے پیمرا کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور  کرتے ہوئے کیس کی سماعت جولائی کے پہلے ہفتے کےلیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

یادرہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن، پریس ایسوسی ایشن اور پی ایف یو جے نے پیمرا نوٹی فکیشن کو چیلنج کیا ہے۔

Back to top button