نان فائلرز مکان اور گاڑی نہیں خرید سکیں گے، حکومت نان فائلرز کے خلاف صف آراء

وفاقی حکومت نان فائلرز کے خلاف شکنجہ مزید سخت کرنے کو تیار ہوگئی، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے نان فائلرز پر مکان اور گاڑی کی خریداری پر پابندی تجویز دیدی ہے۔

سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اراکین کو بتایا کہ زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس عائد کیا جائے گا نان فائلرز کی اختراع سمجھ نہیں آتی نان فائلرز کی ٹرم کو ختم کرنا ہے این ٹی این نمبر کے بغیر آپ لندن پیرس اور تھائی لینڈ نہیں جاسکیں گے جب کہ نان فائلرز کو صرف عمرہ اور حج کی اجازت ہوگی۔

کیا شہباز حکومت خطرے میں ہےیا سارا بحران ٹوپی ڈرامہ ہے؟

قائمہ کمیٹی کے رکن سینٹر محسن عزیز نے تجویز پیش کی کہ نان فائلرز پر گاڑی اور مکان خریداری پر پابندی ہونی چاہیے۔

سینٹر فیصل واؤڈا نے تجویز دی کہ عمرہ اور حج کےلیے فائلر ہونے کی شرط عائد کریں الیکٹرک کاروں پر ٹیکس استثنیٰ برقرار رکھا جائے۔

Back to top button