عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کو دبایا نہیں جا سکتا: بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کےرہنما اورمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نےکہا ہےکہ اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا، بانی پی ٹی آئی اورتمام اسیر کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کےیوم تاسیس پراپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور تمام اسیر کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف 29 سالہ جدوجہد، قربانی اورعوامی خدمت کی علامت ہےاور آج ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے۔
انہوں نےکہا کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا،جعلی حکومت انسانی حقوق پامال کرکےپی ٹی آئی کو دبانےکی ناکام کوشش کررہی ہے۔
پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دےگا : خواجہ آصف
بیرسٹرسیف کاکہنا تھا کہ جعلی اوربےبنیاد مقدمات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹریاسمین راشد بزرگ خاتون اورشدید علیل ہیں، انہیں جیل میں رکھنا کھلی ناانصافی ہے۔
انہوں نےکہا کہ موجودہ ملکی صورتحال سیاسی استحکام اور قومی اتحاد کی متقاضی ہے، مگر عمران خان کے بغیر قومی اتحاد اورسیاسی استحکام ممکن نہیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دیوارسےلگانےکی ہر کوشش ناکام ہوگی،قید قیادت اور کارکنان نے اپنی قربانیوں سےنئی تاریخ رقم کی ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہےکہ انصاف، آئین اور عوامی رائےکا احترام بحال کیا جائے۔