سانحہ پمز: سب سے پہلے خود کو احتساب کےلیے پیش کرتا ہوں ، وفاقی وزیر صحت

 

 

 

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ پمز ہسپتال واقعے پر سب سے پہلے خود کو احتساب کےلیے پیش کرتا ہوں،کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی دلخراش سانحہ ہے،واقعے میں جس کی بھی غلطی یا کوتاہی سامنے آئی اسے نہیں چھوڑا جائے گا اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نرس کے مطابق 6 بج کر 38 منٹ پر اے سی میں سپارک ہوا تھا، ویڈیو میں 6 بج کر 39 منٹ پر لوگوں کو مدد بلانے کے لیے دوڑتا دیکھا جاسکتا ہے، 6 بج کر 40 منٹ پر آگ پھیل چکی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ وارڈ میں بچوں کو آکسیجن لگی تھی، اسی آکسیجن نے شعلہ پکڑلیا۔

مصطفیٰ کمال نے بتایاکہ واقعے کے وقت 15 بچے آکسیجن پر تھے، جب کہ ساتھ والے کمرے میں موجود چار بچوں کو ریسکیو کرلیاگیا۔

پمز واقعے کے سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد محفوظ کر لیے گئے ہیں: طلال چوہدری

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پمز ہسپتال میں ہونے والی تحقیقات سے میڈیا کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

 

 

 

 

Back to top button