ایران امریکی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کےلیے پرعزم ہے : ایرانی صدر

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امریکی اقتصادی جنگ کا مقابلہ کرنے کےلیے پوری طرح پرعزم ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ایران امریکی اقتصادی جنگ کے سامنے نہیں جھکے گا، درپیش مشکلات کے سامنے ہتھیار ڈالنے یا دباؤ قبول کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران موجودہ معاشی اور سیاسی دباؤ کا مقابلہ جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ امریکی اقتصادی کارروائیوں کا مقصد ایرانی عوام میں اختلافات اور تقسیم پیدا کرنا ہے۔موجودہ مشکلات میں ایران کی عوام ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔

ایرانی ٹی وی نےٹرمپ کے بیٹے کے قتل پرانعام کااعلان نشرکردیا

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا ایران پر حملوں کو پابندیوں میں منتقل کررہا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارکو روبیو کا کہنا تھاکہ فی الحال امریکا کی جانب سے ایران پر مزید حملے کیےجانے کی توقع نہیں ہے۔امریکا کی توجہ ایران پر دباؤ ڈالنے کے دیگر ذرائع پر مرکوز ہے جن میں اس ہفتے اعلان کی گئی پابندیوں کی مہم شامل ہے۔

 

 

Back to top button